آ ج کل پھر ایک دفعہ اپ گریڈیشن کی خبریں عام ہو رہی ہیں۔ اساتذہ ناجانے کب سے اس امید میں ہیں کہ سکیل بڑھے اور ان کی گزر بسر قدرے بہتر ہو سکے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا اپ گریڈیشن ہوگی بھی یا نہیں؟
یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں بلکہ کوئی بیسویں دفعہ کی خبر ہےکہ سکیل اپ گریڈ کئے جا رہے ہیں۔ اخبارات تو آئے دن اس طرح کی خبر شائع کرتے رہتے ہیں۔ مستزاذ یہ کہ اساتذہ کی نمائندہ تنظیمیوں نے بھی اساتذہ کو کئی بار بے وقوف بنا یا ہے۔ ایک دفعہ تو یہ بھی خبرپڑھنے کو ملی کہ سی ایم نے سمری پر سائن بھی کر دئیے ۔لیکن ہر دفعہ کی طرح اساتذہ کے ہاتھ اپ گریڈیشن کا بٹیر نہ آیا۔
آئیےاپ گریڈیشن کی خبریں دیکھتے ہیں۔

اسی طرح کی کئی ایک خبریں عموماََ اخبارات اور ٹی وی کی زینت بنتی رہتی ہیں مگر ایسا کبھی نہیں ہو سکا۔
اب کی بار جو پر امید ہیں وہ کہ رہے ہیں کہ سپیشل سیکریڑی نے خبر دی تو ٹھیک ہی ہو گی۔اگر ایسی کوئی بات ہے تو سی ایم صاحب خود کیوں نہیں بتا دیتے۔اور کوئی بات ہے یا نہیں یہ ضرور ہے کہ جب بھی حکومت دھرنوں سے انڈر پریشر آتی ہے تو کوئی نا کوئی ایسی خبر دے دیتی ہے۔
حال ہی میں اگر کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کو دیکھا جائے توایک جونئیر کلرک 11کے لئے بی اے پاس بندہ جبکہ ایم فل اساتذہ کو 9سکیل پر بھرتی کیا جاتا ہے۔ کیا کوئی قوم ایسی بھی ہو گی جو اپنے اساتذہ کے ساتھ ایسا سلو ک کرے اور پھر یہ امید رکھے کہ یہ قوم ترقی کرے گی؟
آئے اب کی بار جو خبر ہے اس پر تھوڑی گفتگو ہو جائے۔خبر اس بار کی ایسے ہے
پنجاب بھر کے محکمہ تعلیم،ہیلتھ ، جنگلات، سوشل ویلفیئر،سول ڈیفینس،لیبر ، بلدیات،زراعت سمیت تمام محکموں کے 30 لاکھ ملازمین کی اپ گریڈیشن
اور امسال اساتذہ کی اپ گریڈیشن یہ کہ کر نہ کی گئی کہ تین لاکھ اساتذہ کی تنخواہ بڑھانے کے لیے حکومتی خزانہ نا کافی ہے اس لئے ایسا کرنا ممکن نہیں۔
تو ذرا خود غور کر یں کہ کیا تیس لاکھ ملازمین کی اپ گریڈیشن ممکن ہے؟